• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان نے سندھ میں اتحادی اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری کو بھی اسلام آباد طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شرکت کریں گے، سندھ میں تحریک انصاف کے اتحادی صوبائی حکومت سے متعلق اپنی شکایات سے وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیو ٹاسک فورس اور پبلک سیفٹی کمیشن کے اجلاس آج طلب کر رکھے تھے، پبلک سیفٹی کمیشن کے اجلاس میں آئی جی سندھ کو امن وامان کی صورتحال، سالانہ پولیس پروگرام اور مغوی دعا منگی کیس کی پیش رفت سمیت اہم امور پر بریفنگ دینا تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی کے اسلام آباد جانے پر وزیراعلیٰ سندھ ناراض ہیں، پبلک سیفٹی کمیشن کا اجلاس آئی جی کی درخواست پر جمعرات کے بجائے جمعہ کو رکھا گیا تھا۔

تازہ ترین