• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے فی یونٹ بجلی 26 پیسے مہنگی کردی


وفاقی حکومت نے فی یونٹ بجلی 26پیسے مہنگی کر دی۔ نیپرا سے منظوری کے بعد پاور ڈویژن نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کے الیکٹرک کے صارفین پر نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہو گا۔

ماہانہ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مہنگی نہیں کی گئی، بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر سالانہ14ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا، ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے سوا تمام صارفین کیلئے فی یونٹ 26 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا نے اپنے 26 نومبر کے فیصلے میں ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کے سوا باقی تمام صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی تقر یباً 15پیسے مہنگی کر کے صارفین سے سالانہ 14ارب روپے وصول کرنے کی منظوری دی تھی تاہم پاور ڈویژن نے ماہانہ 300 یونٹ تک کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت برقرار رکھ کر ان صارفین کو دیئے جانیوالے ریلیف کا بوجھ باقی تمام صارفین پر منتقل کر دیا اور فی یونٹ بجلی 26پیسے مہنگی کر دی۔

ترجمان نیپرا کے مطابق بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر منتقل ہونے والا بوجھ 14ارب روپے ہی رہے گا۔

تازہ ترین