• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف محکمہ پبلک ہیلتھ کے ملازمین کا مظاہرہ

سکھر(بیورو رپورٹ) محکمہ پبلک ہیلتھ کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کی قیادت مظہر حسین، واجد علی و دیگر مزدور رہنماؤں نے کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ملازمین کو گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس کے باعث محکمہ پبلک ہیلتھ کے ملازمین مالی مشکلات سے دوچار ہیں، ملازمین نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر ادا کی جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

تازہ ترین