• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

امریکا، ٹیکسی سروس میں ہزاروں جنسی حملوں کا انکشاف

امریکا، ٹیکسی سروس میں ہزاروں جنسی حملوں کا انکشاف 


کراچی (نیوز ڈیسک) آن لائن ٹیکسی سروس کا کہنا ہے کہ 2017 اور 2018میں امریکا میں جنسی ہراسانی کے تقریباً چھ ہزار واقعات ٹیکسی سروس کو رپورٹ کیے گئے جن میں 450سے زائد ریپ کیسز شامل ہیں۔ ان دنوں ٹیکسی سروس کو ہراسانی کی شکایات سے نمٹنے کیلئے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ ٹیکسی سروس کی جانب سے جمعرات کو ایک سیفٹی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں مسافروں اور ڈرائیوروں دونوں پر حملوں کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ٹیکسی سروس نے اس قسم کی تفصیلات عوامی سطح پر جاری کی ہیں۔

تازہ ترین