• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی روایات کو منصوبے کے تحت پامال کیاجارہاہے‘ بی این پی

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر ایم پی اے احمدنواز بلوچ‘ ضلع کوہلو کے صدر ملک گامن خان مری اور نوریز بلوچ نے کہاہے کہ طاقت کے زورپر بلوچستان کے قبائل کو مرعوب نہیں کیاجاسکتا 29نومبر کو آوران میں ایک گھرمیں چھاپے کے دوران چار خواتین کو گرفتارکرکے میڈیا کے سامنے پیش کیاگیا جو قابل مذمت عمل ہے بلوچستان کی اپنی قبائل روایات ہیں جن کو منصوبے کے تحت پامال کیاجارہاہے جو ناقابل برداشت ہے رہنمائوں نے کہاکہ چادروچاردیواری کی پامالی کرکے باپردہ مائوں اوربہنوں کی بے پردگی کرنے سے عوام میں نفرت مزید بڑھے گی واقعہ کیخلاف آج سہ پہر تین بجے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا کوئٹہ کے عوام مظاہرے میں شرکت کرکے اپنی آواز بی این پی کے ساتھ ملائیں۔
تازہ ترین