• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص تفتیش کرنیوالے افسروں کیخلاف کاروائی کی جائیگی،محمد علی

پشاور( کرائم رپورٹر) چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور محمد علی گنڈا پور نے کہاہے کہ ناقص تفتیش کرنے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔گزشتہ روزملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں خصوصی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کی سربراہی میں ہونے والی خصوصی میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن جہانزیب خان برکی، ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوزاور انوسٹی گیشن افسران و اہلکاروں نے شرکت کی ، اس موقع پر سی سی پی او نے گزشتہ ماہ ہونے والے سنگین جرائم کی تفتیش کا جائزہ لیا ،سی سی پی او نے تمام انوسٹی گیشن سٹاف کو سنگین نوعیت کے کیسزکی تفتیش جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے اوردوران تفتیش مدعیان کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی، اس موقع پر سی سی پی او نے تفتیشی عمل کو جرائم کی بیخ کنی کے لئے اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے تفتیشی نظام کو مزید شفاف اور موثر بنانے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین