• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام محکمے عوامی خدمات کو اپنا شعار بنائیں، حمید اللہ خٹک

پشاور (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان حمیداللہ خٹک نےکہا کہ جنوبی وزیرستان کے تمام محکمہ جات عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، عوامی مسائل کےحل سے روگردانی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا۔ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے اہلکار اپنی حاضری یقینی بنائیں ، دفتر انے والے سائلین کیساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئیں اور انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نےان خیالات کا اظہارتمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور ماتحت عملہ سے خطاب کرتے ہوئے کھلی کچہری کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ انضمام کے بعد تمام محکمہ جات کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، مسائل کے حل اور عوامی خدمات میں کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفاتر کی صفائی کو یقینی بنایا جا ئے .انہوں نے متنبہ کیا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر دوبارہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کادورہ کریں گے اور کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔
تازہ ترین