• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس سے اغوا ہونے والی دعا منگی 6 دن بعد گھر آگئی


کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کی گئی دعا منگی 6 دن بعد گھر پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دعا کی رہائی مبینہ طور پر تاوان کی ادائیگی کے بعد عمل میں آئی ہے۔

19سالہ دعا منگی گزشتہ ہفتے کی رات 10 بجے ڈیفنس فیز 6 کے علاقے بڑا بخاری سے ایک ریسٹورنٹ کے باہر سے اغوا کر لیا گیا تھا۔







چار سے زائد ملزمان کار میں سوار تھے جنہوں نے مزاحمت کرنے پر دعا کے ساتھی حارث سومرو کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔

شاطر ملزمان دعا کا موبائل فون بھی وہیں پھینک کر فرار ہوئے تھے۔ بعدازاں ملزمان کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے دعا کے اہل خانہ سے ڈھائی لاکھ امریکی ڈالر تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

دعا منگی علی الصبح اپنے گھر پہنچ گئی۔ اس کی رہائی کے طریقہ کار کی تفصیلات تو فوری طور پر دستیاب نہیں ہوسکیں تاہم پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دعا منگی خیریت سے ہے۔

واضح رہے کہ دعا منگی کو ایک ہفتے قبل ڈیفنس خیابان بخاری سے گاڑی میں سوار ملزمان اغواء کرکے لے گئے تھے جبکہ اس کے ساتھ موجود دوست حارث کوگولی مار کے زخمی کر دیا تھا جو نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

تازہ ترین