• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبہ دعا منگی کی رہائی کیلئے ڈھائی لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 5 روز قبل فائرنگ کے بعد اغوا کی گئی طالبہ دعا منگی کی رہائی کیلئے ملزمان نے ڈھائی لاکھ ڈالر تاوان مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق اغوا کار دعا منگی کے اہل خانہ سے انٹرنیٹ کے ذریعے واٹس ایپ پر رابطہ کر رہے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان گزشتہ 3 روز کے دوران واٹس ایپ پر تین مرتبہ کال کرچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اغوا کاروں کی جانب سے آخری رابطہ بدھ کی دوپہر 2 بجکر 20 منٹ پر کیا گیا تھا اور وہ دعا مانگی کی رہائی کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے مطالبے پر بضد تھے۔

ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے مختلف شعبوں کے ساتھ ساتھ ملکی حساس ادارے بھی ملزمان کے سراغ میں لگ گئے ہیں۔

بدھ کو چار روز مکمل ہونے کے باوجود دعا منگی کا سراغ نہیں مل سکا۔

19 سالہ طالبہ دعا منگی کو 30 نومبر کی رات 10 بجے ڈیفنس فیز 6 کے علاقے بڑا بخاری کے ریسٹورنٹ کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔

واردات کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے دعا منگی کے ساتھی حارث سومرو کو گولی مار کر زخمی کردیا تھا۔

تازہ ترین