• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز لیگی سیاست سے مائنس ہیں، فواد چوہدری

مریم نواز لیگی سیاست سے مائنس ہیں، فواد چوہدری


وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی سیاست سے مائنس ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن کو سیاست پاکستان میں کرنی ہے لیکن حکمت عملی لندن میں بیٹھ کر بنائی جارہی ہے، اس میں مریم نواز بھی مائنس ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ مائنس ون کے خواہش مند آج خود ہی مائنس ہورہے ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لندن کی سردی میں گرمی کی کوشش ہے۔ 

حریفوں پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب سے شہباز شریف باہر چلے گئے تو سندھ سے آصف زداری کا کیس بھی ویسا ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت حاصل کی ہے لیکن نظام بدل نہیں سکے،  تحریک انصاف اس وقت نظام بدلنے کی جدوجہد میں لگی ہوئی ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پندرہ بیس سال بعد ہی واپس آئیں گے۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت پر بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے، پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے ماتحت نہیں جسے کہا جائے گا کہ وہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کا تعین کرے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی سے متعلق بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا  کہنا تھا کہ اس معاملے میں بہت حد تک اتفاق ہوچکا ہے، معاملہ بہت جلد حل ہوجائے گا۔ 

تعلیمی درسگاہوں میں طلبہ یونینز پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا نقطہ نظر بھی یہی ہے کہ طلبہ یونینز بحال ہونی چاہئیں۔

قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے اور عبوری ضمانت سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔

تازہ ترین