• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی وفد آج نواز شریف سے لندن میں ملاقات کرے گا

ن لیگی وفد آج نواز شریف سے لندن میں ملاقات کرے گا


لندن میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

نواز شریف سے ملاقات کے لیے ن لیگ کا وفد لندن پہنچ چکا ہے، جن میں خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، رانا تنویر، ایاز صادق اور امیر مقام شامل ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بھی موجود ہوں گے۔

لیگی رہنماؤں کی نوازشریف سے ملاقات سے پہلے ظہرانے پر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔

ن لیگ کے رہنما ظہرانے پر مشاورت کے بعد ایون فیلڈ اپارٹمنٹ جائیں گے۔

تازہ ترین