کراچی میں برگد کےدرخت قدیمی ورثہ قرار دے دیے گئے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے احکامات پر کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں برگد کے تمام قدیمی درخت محفوظ ورثہ ہیں۔
نوٹیفکیشن میں شہر کی مختلف شاہراہوں اور علاقوں میں موجود برگد کے درختوں کی کٹائی ممنوع قرار دی گئی ہے۔
نوٹیفکشن میں مزید کہا گیا ہے کہ برگد کے درخت کاٹنے پر قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔