• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباداور راولپنڈی کی ہواؤں کا رخ بدلناچاہیے، قائم علی شاہ

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ نیب کو ہمارے ساتھ بہت زیادہ محبت ہے اسلئے بلا رہے ہیں۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کی ہوا ئوں کا رخ بدلناچاہیے۔ ہفتہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کے دوران صحافی نے قائم علی شاہ سے سوال کیا کہ اس عمر میں نیب آپ کو بار بار کیوں طلب کرتا ہے ؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب کو ہمارے ساتھ بہت زیادہ محبت ہے اسلئے بلا رہے ہیں۔

نیب آصف زرداری ،خورشیدشاہ اور مجھ سمیت دیگر دوستوں کیخلاف کارروائیاں کررہا ہے ۔

تازہ ترین