• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ،عراق،مالی میں پانی پر فسادات کا خدشہ،پاکستان ایران بھی متاثر ہونگے

کراچی (نیوزڈیسک )بھارت ،عراق،مالی میں پانی پر فسادات کا خدشہ ظاہر کیاگیاہےجبکہ پاکستان ،ایران اور نائیجیریا بھی متاثر ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت عراق اور مالی میں آئندہ چند برسوں میں پانی کی دستیابی پر فسادات بھڑک اٹھنے کا خدشہ ہے جس کا خدشہ ایک ʼایپ بنانے والوں نے ظاہر کیا ہے جن کا مقصد ممکنہ فسادات کی وقت سے پہلے نشاندہی کر کے ان سے بچنا ہے۔ایپ کے مطابق پاکستان، ایران اور نائجیریا میں بھی ایک سال کے عرصے میں کشیدہ صورت حال پیدا ہوسکتی ہیں اور پانی کی دستیابی اس کا سبب ہو سکتا ہے۔آب و ہوا میں تبدیلی، بڑھتی ہوئی آبادی، تیزی سے پھیلتے ہوئے شہر، معاشی ترقی اور بڑھتی ہوئی زراعت کے سبب پانی کے محدود ذخائر پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔رائٹرزفاونڈیشن کی چند روز قبل جاری ہونے والی اس تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ کرۂ ارض کا ایک چوتھائی حصہ قدرتی ذرائع سے پانی کے ذخائر بھرنے کی رفتار سے کہیں زیادہ تیزی سے پانی استعمال کر رہا ہے۔
تازہ ترین