• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیونڈ،دوست سے ملنے کیلئے آنیوالے کی پر اسرار ہلاکت

چوہنگ (نامہ نگار) رائےونڈ کھوکھراں والا کھوں نزد گھنگ شریف جیابگا میں اپنے دوست محمد کاشف سے ملنے کے لئے آنے والا شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا پولیس کے مطابق سوداگراپنے دوست کاشف سے ملنے کے لئے آیا تھا دونوں نے مل کر کھانا کھایا اور کھانے کے بعد رات کو نشہ کرکے سو گئے آج صبح جب اٹھے تو سوداگر کی موت ہوچکی تھی پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے پولیس کے مطابق موت کیسے ہوئی اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہونگے۔
تازہ ترین