• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں سے 66سماج دشمن گرفتار، اسلحہ، منشیات بھی برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں سے 66سماج دشمن گرفتار کر لئے گئے۔راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 26ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 7کلو 120گرام چرس،50لٹر شراب،9پستول معہ 1373 رو ند،ایک رائفل ،280پتنگیں برآمد کرکے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔نصیر آباد پولیس نے منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3ملزموں کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے آئس اور چرس کا کاروبار کرنے والے بدنام زمانہ منشیات فروشوں عبدالقادر ، عادل خان ، اور عابد خان کو گرفتار کرلیا عادل خان سے 2کلو آئس جبکہ عبدالقادر اور عابد خان سے 3کلو کے قریب چرس برآمد کر لی گئی۔ جاتلی پولیس نے قمار بازوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 11ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے23ہزارروپے ،9موبائل ،3موٹرسائیکل اور ایک رکشہ برآمد کر لیا۔تھانہ نون اور شمس کالونی نے مختلف کارروائیوں کے دوران ایک عورت سمیت تین منشیات و شراب فروشوں کو گرفتار کر کےان کے قبضہ سے 200بوتلیں شراب اور 2540گرام چرس برآمد کر لی ۔اسلام آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 23ملزموں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات و شراب اور اسلحہ وایمونیشن برآمد کر لیا ۔
تازہ ترین