• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلان میں ایکو فرینڈلی 121فٹ بلند کرسمس ٹری روشن

دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں جاری ہیں اور اٹلی کے شہر میلان میں ایکو فرینڈلی 121 فٹ بلند کرسمس ٹری روشن کر دیا گیا ہے۔

مسیحی برادری کے خاص تہوار کرسمس کی مناسبت سے جہاں لوگوں اپنے گھروں کو سجانا شروع کر دیا ہے، وہیں کرسمس ٹری کو روشن کرنے کی تقریبات کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اٹلی کے شہر میلان بھی کرسمس ٹری روشن کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 181 ہزار برقی قمقموں سے سجا 121 فٹ بلند ماحول دوست کرسمس ٹری روشن کیا گیا۔

اس کرسمس ٹری کو اس انداز میں ماحول دوست اشیاء سے تیار کیا گیا ہے جس پر لائٹ پروجیکشن کے ذریعے فارمیشنز بھی پیش کی گئی ہیں۔

منفرد نوعیت کے اس ایونٹ میں بچوں اور بڑوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور کرسمس سے پہلے اس کی تیاریوں کو بھرپور انداز میں منایا۔

تازہ ترین