• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ رانی کی 73 ویں سالگرہ



فلم اور ٹی وی کی مشہور اداکارہ رانی کے مداح آج ان کی 73 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

8 دسمبر 1946ء کو لاہور میں جنم لینے والی رانی کا اصل نام ناصرہ تھا مگر 1962ء میں انہوں نے رانی کے نام سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور تا دمِ مرگ اپنے تمام کرداروں کو خوبصورتی سے نبھایا۔

اداکارہ رانی جب اپنے کردار میں ڈوب کر جذبات کا اظہار کرتیں تو چہرہ ان کا سچا ترجمان بن جاتا تھا، تمام پاکستانی گلوکاروں کا ماننا ہے کہ فلم انڈسٹری میں جن فنکاروں کو گانے کی عکس بندی میں مہارت حاصل تھی رانی ان میں سرفہرست تھیں۔

ان کی یادگار فلموں میں انجمن، تہذیب، امراؤ جان ادا، ثریا بھوپالی، بہارو پھول برساؤ اور ناگ منی شامل ہیں جبکہ فلم کے بعد انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں بھی یاد گار کردار ادا کیے جنہیں عوام میں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی۔

اداکارہ رانی نے ہدایت کار حسن طارق سے علیحدگی کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز سے بھی شادی کی تھی، لاکھوں دلوں کو موہ لینے والی اداکارہ رانی کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 27 مئی 1993ء کو 46 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئی تھیں۔

وہ ایک اعلیٰ پائے کی فنکارہ تھیں جن کے ذکر کے بغیر پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ ہمیشہ ادھوری رہے گی۔

تازہ ترین