• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں نو پارکنگ پر شہری کا پولیس اہلکار سے جھگڑا

کراچی میں نو پارکنگ پر شہری کا پولیس سے جھگڑا


کراچی میں نو پارکنگ سے گاڑی اٹھانے پر شہری نے پولیس اہلکار سے جھگڑا شروع کردیا۔

گزشتہ روز خالد بن ولید روڈ پر پولیس اہلکار نے نو پارکنگ سے گاڑی اٹھائی تو شہری آپے سے باہر ہوگیا۔

شہری کی پولیس سے لڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، ٹریفک پولیس اہلکار نے نوپارکنگ سے اس کی گاڑی کو اٹھایا تھا۔

فوٹیج میں گاڑی اٹھانے پر کار کے مالک کو آپے سے باہر ہوتا دیکھا جاسکتا ہے، شہری خود کو ڈی آئی جی کا رشتے دار بتا کر دھمکیاں دیتا رہا۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق شہری نے گاڑی نو پارکنگ میں کھڑی کی اس لیے گاڑی اٹھائی، جبکہ شہری کا 500 روپے کا چالان بھی کیا گیا۔

تازہ ترین