• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن سے بنے لندن فلیٹ میں گٹھ جوڑ ہورہا ہے، فردوس اعوان

کرپشن سے بنے لندن فلیٹ میں گٹھ جوڑ ہورہا ہے، فردوس اعوان


وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج لندن کے اسی فلیٹ میں گٹھ جوڑ ہورہا ہے جو کرپشن کے پیسے سے بنا ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس اعوان نے کہا کہ لندن میں ن لیگ کے رہنما گارڈ فادر، مفرور اور مافیا قیادت کے سائے میں جمع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹیز کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے والے شہباز شریف کو قوم کا درد نہیں، قوم چھوٹے میاں کی ڈکیتیوں کے بارے میں جاننا چاہتی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ شہباز شریف ناصر ٹریڈنگ کے ذریعے کی گئی ٹی ٹیز پر روشنی ڈالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی مال پانی کو بچانے کی کوشش میں ناکامی ہوگی۔

فردوس اعوان نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ فضل الرحمٰن ہمت کریں، پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیں اور ضمنی الیکشن میں مقبولیت چیک کریں۔

تازہ ترین