• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’’رینجرزشکریہ جناح‘‘ کی مناسبت سے تقریبات اور کھیلوں کے مقابلے

’’رینجرزشکریہ جناح‘‘ کی مناسبت سے تقریبات


کراچی(اسٹاف رپورٹر) ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز(سندھ) کی جانب سے’’رینجرزشکریہ جناح‘‘ کی مناسبت سے کراچی سمیت صوبے بھر میں مختلف تقریبات اور اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیاجا رہاہے جس میں عوام بالخصوص نوجوان جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ کراچی کے مختلف اسکولوں اورکالجوں کے طالب علموں کی جانب سے قائد اعظم ریذیڈینسی کا معلوماتی دورہ اور قائد اعظم کے مزار پر حاضری بھی تقریبات کا حصہ ہیں جس کا مقصد قائد کی آزادیِ پاکستان کے لیے جدو جہد کو اجاگر کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسکولوں اور کالجوں میں اسی مناسبت سے تقریری،مضمون نویسی اورکوئز مقابلوں کا بھی انعقاد جاری ہے۔مختلف اسپورٹس ایونٹس جن میں کرکٹ،فٹبال، ہاکی،باکسنگ، بیڈ مینٹن،ٹیبل ٹینس، شطرنج اور اسنوکر کے مقابلوں میں شہر بھر سے مختلف ٹیمیں بھر پور انداز میں حصہ لے رہی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب اندرون سندھ میں بھی ’’رینجرز شکریہ جناح‘‘ کی مناسبت سے مختلف تقریبات اور اسپورٹس ایونٹس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین