• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدثر نذر کا بطور ڈائریکٹر کرکٹ اکیڈمی توسیع نہ لینے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چند سال پہلے اپنی شرائط اور منہ مانگی تنخواہ پر دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی کو خیر باد کہہ کر لاہور آنے والے سابق ٹیسٹ آل رائونڈر مدثر نذر نے پی سی بی کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ڈائریکٹر کرکٹ اکیڈمی مدثر نذر کے متبادل کا فیصلہ جلد کرلے گا۔ مدثر نذر وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوستوں میں سے ایک ہیں۔ پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے اتوار کو اعلان کیا کہ مدثر نذر نے آئندہ برس 31 مئی کو ختم ہونے والے کنٹریکٹ میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مدثر نذر کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنے گزرے ہوئے دور پر مطمئن ہوں۔

تازہ ترین