• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں سے عوام پریشان ہیں،حاجی پرویز اقبال

برسلز(عظیم ڈار)پاکستان مسلم لیگ ن بلجیم کے صدر حاجی پرویز اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت تباہ ہورہی ہے اور حکومت بلند بانگ دعوے کررہی ہے۔حکومت کی ناکام ٹیکس پالیسیوں کی وجہ سے عام شہری اور بزنس مین بینکوں میں پیسے رکھنے پر راضی نہیں، یہ کیسی مضبوط پالیسی دکھائی جارہی ہے جس سے ہر شہری پریشان ہے،حکومت آئی ایم ایف کےاحکامات پر عمل کررہی ہے، کھاتہ داروں پر ٹیکس لگنے، اکائونٹ اور بنک خالی ہونے کی وجہ سے معیشت کا جوبرا حال ہے اس پر کسی غور نہیں کیا جارہااگرایسا ہی رہا تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب چلا جائے گا۔حاجی پرویز اقبال نے مذید کہا کہ موجودہ حکومت ڈنگ ٹپائو پالیسی پر عمل کررہی ہے جو پاکستان کے لیے زہر قاتل ثابت ہورہی ہے،اس حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی زد میں عام شہری سے لےکربڑے کاروباری بھی آگئے ہیں۔یہ کونسی تبدیلی ہےکہ جس میں ہر پاکستانی آئے روز غریب سے غریب تر ہوتا جارہا ہے اور حکومت صرف بیانات کی حد تک سب اچھا کی رپورٹ دے رہی ہے۔
تازہ ترین