• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایٹ مرکز میں تجاوزات کی بھر مار ، پلازہ مالک نے سڑک بند کردی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ مرکز میں تجاوزات کی بھرمار ہو گئی ہے۔ جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جی ایٹ مرکز میں ایک نجی پلازہ کے مالک نے تعمیرات کیلئے کنٹینر رکھنے کی سڑک پر اجازت لی پلازہ مکمل ہونے کے بعد اس نے اس کنٹینر میں اپنے سیکورٹی کیمپ قائم کر لیا ہے اور سڑک کو بند کر کے اس پر درخت لگا دیئے ہیں۔ جبکہ سی ڈی اے کے ماسٹر پلان میں پٹرول پمپ کے عقب میں سڑک ہے جو کہ مرکز میں آنے جانے والے لوگوں کیلئے راستہ کا ذریعہ تھی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے اور متعلقہ اس جانب فوری توجہ کرے اور سڑک کو عام شہریوں کیلئے کھولا جائے اور پلازہ کے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین