• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت باغ جلسہ حکمرانوں کو گھر جانے پر مجبور کردے گا ،پیپلز پارٹی رہنما

راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی کے غیور عوام بھٹو شہید کے نواسے اور شہید بی بی کے لخت جگر بلاول بھٹو زرداری لیاقت باغ میں فقیدالمثال استقبال کرینگے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں ۔ لیاقت باغ کا جلسہ نا اہل حکمرانوں کو گھر جانے پر مجبور کر دے گا ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نائب صدر راجہ وحید ستی ، فرخ اقبال اور محمد شاہد نے ضلعی آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین