• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی بار بیورو کریٹ کو الیکشن کمشنر مقرر کئے جانے کا امکان

اسلام آباد (طاہر خلیل) حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن سے سود مند رابطے ہوئے ہیں اور فریقین کے مابین ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے۔ 

فریقین کے مابین مشاورت کا آئینی تقاضا پورا کرنے کے لئے حکومت نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس منسوخ کر دیا ، اجلاس 11 دسمبرکو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

فریقین کی جانب سے جو 6 نام چیف الیکشن کمشنر کےعہدے کےلئے سامنے آئے ان میں حکومت کی طرف سے بابر یعقوب، محمدعارف اور فضل عباس میکن جبکہ اپوزیشن نے ناصر کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق تارڑ کو نامزد کیا ہے۔

روایت سے ہٹ کر یہ پہلا موقع ہوگا کہ ایک بیورو کریٹ کو الیکشن کمشنر مقرر کئے جانے کا امکان ہے، اصل مقابلہ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر فتح محمد اور نامزد ناصر کھوسہ کے درمیان ہے۔

تازہ ترین