• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سمگلنگ کا الزام،ملزم کو قید وجرمانے کی سزا

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور عالمگیر شاہ نے بھاری منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء سنادی جبکہ کیس میں دوسرے ساتھی ملزم کو مسلسل عدالت میں پیش نہ ہونے اور مقدمے کا سامنا نہ کرنے پرمفرور قرار دیتے ہوئے اُسکے خلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردی، کیس کی سماعت کے دوران پبلک پراسیکوٹر ہُما فرید نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شفیق آفریدی ساکن باڑہ خیبر ضلع پر الزام ہے کہ وہ دیگر ساتھی ملزم سے ملکر پنجاب کو 2017میں چرس سمگل کر رہا تھا جس کو تھانہ ٹاون پولیس نے گرفتار کرکے اُسکے قبضے سے 14کلو گرام پختہ چرس برآمد کی اور ملزم کیخلاف منشیات سمگلنگ کا مقدمہ درج کردیا، ملزم کیخلاف مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر اُسے عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء سنادی گئی۔

تازہ ترین