• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی این ایس کے سیکرٹری جنرل سرمد علی کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

اسلام آباد (طاہر خلیل)اے پی این ایس کے سیکرٹری جنرل اور جنگ میڈیا گروپ کے سرمد علی کی والدہ مرحومہ نازنین عابد علی کے ایصال ثواب کیلئے اتوار کو مرحومہ کی رہائش گاہ سٹریٹ نمبر1، شاہ اللہ دتہ اسلام آباد میں قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا ۔ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین ، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری و ٹریڈبورڈ سردار تنویر الیاس ، ڈاکٹر عبدالودودقریشی ، نوائے وقت گروپ کی چیئرپرسن رمیزہ نظامی ، ڈاکٹر ناصر جمال ، سابق وفاقی وزیر انور عزیز چوہدری ، وقار حیدری چیئرمین ایڈور ٹائزنگ ایسوسی ایشن ، اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان ، میجر جنرل (ر) حافظ مسرور سابق چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن حبیب الرحمنٰ خان ، چوہدری نذیر احمد، خوشنود علی خان ، ہاشو گروپ کے سینئر ڈائریکٹر حسیب گردیزی ، مہدی حسن ، اسلم خان ، اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔ شرکا نے سرمد علی ، ایزد علی اور سید علی سے ان کی والدہ مرحومہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے ۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تعزیتی پیغام میں آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل سرمد علی سے ان کی والد ہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت کی ہے اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ علاوہ ازیں ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے اے پی این ایس کے سیکرٹری جنرل سرمد علی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیااور مرحومہ کی مغفرت ودرجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
تازہ ترین