1971 کی جنگ کے ہیرو لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان لاہور میں انتقال کرگئے۔
پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان کا تعلق اسپیشل سروسز گروپ سے تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان نے جنگ میں زخمی ساتھی میجر پی ڈی خان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا تھا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو بے مثال جرات و بہادری پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔