آپ آف لائن ہیں
پیر10؍صفر المظفّر 1442ھ 28؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نارتھ ناظم آباد میں واقع مکان کی چھت سے نومولود بچی کی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آباد میں واقع مکان کی چھت سے نومولود بچی کی لاش ملی۔ تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانے کی حددو نارتھ ناظم آباد سیکٹر 16اے شاہ خالد بن عبدالعزیز کالونی میں واقع مکان کی چھت پر نومولود بچی کی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اوربچی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا،پولیس نے بتایا کہ مذکورہ گھر ذیشان نامی شخص کا ہے اس نے پولیس کو اطلاع دی تھی میرے چھت پر نومولود بچی کی لاش پڑی ہے، پولیس کے مطابق ذیشان کو اسکے پڑوسی نے اپنی گھر کی کھڑکی سے ذیشان کی چھت پر پڑی ہوئی بچے کی اطلاع دی تھی، پولیس نے اس پڑوسی کا بیان بھی قلمبند کرلیا ہے ، پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ مکان کے آس پاس بلڈنگ اور اونچے مکانا ت بنے ہوئے ہیں اور علاقے کاکوئی بھی مکین اس بچی کو نہیں جانتا ، پولیس افسر کا کہنا ہے کہ معاملہ پراسرار ہے کہ تین سے چار دن کی بچی کی لاش ذیشان کے گھر کی چھت پر کسی پہنچی جس کی جانچ کی جارہی ہے ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سردخانے منتقل کردی ۔

ملک بھر سے سے مزید