• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈ فورڈ سے امیدوار اظفر بخاری نے بورس جانسن کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا

بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ) بریڈ فورڈ سے آزاد امیدوار اظفر شاہ بخاری نے وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف ایک عدالتی مقدمہ دائر کیا ہے۔ اظفر شاہ بریڈ فورڈ ویسٹ جہاں سے لیبر پارٹی کی ناز شاہ میدان میں ہیں، کے مقابلہ میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے ہائی کورٹ کے رائل کورٹ آف جسٹس کے کوئین بینچ میں مقدمہ دائر کیا۔ مقدمے میں کورٹ سے یہ جاننے کی استدعا کی گئی ہےکہ آیا مسٹر بورس جانسن عوامی عہدے کیلئے مناسب شخص ہیں یا نہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس مقدمے میں اظفر شاہ بخاری دعویٰ کنندہ جب کہ بورس جانسن مدعی ہیں۔ اس میں درج ہے کہ دعوے دار کے مطابق مدعی نے اپنے مقاصد کے حصول کیلئے بددیانتی کی یا غلط ذرائع کا استعمال کیا۔ اس دعوے میں اسکاٹش سیشن کورٹ اور سپریم کورٹ کے پارلیمنٹ معطلی کیس کے حوالہ جات بھی شامل ہیں ،اگر عدالت مسٹر بخاری کے حق میں فیصلہ کرتی ہے تو اس کا کہنا ہے کہ اسکے پاس ایک قابل بحث کیس موجود ہے جسکی بنا پر مدعی برطرف ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین