• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لاہور،اورنج لائن منصوبے کا آزمائشی افتتاح کل ہوگا،ن لیگ نے ایک دن پہلے جشن منالیا

اورنج لائن منصوبے کا آزمائشی افتتاح کل ہوگا


لاہور(جنگ نیوز)اورنج لائن منصوبے کا آزمائشی افتتاح کل ہوگا،ن لیگ نے ایک دن پہلے جشن منالیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے اورنج لائن میٹرو ٹرین افتتاح کردیا، تقریب جی پی او چوک مال روڈ پر منعقد کی گئی، جس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کی اسمبلی کی کثیر تعداد نے شرکت کی افتتاحی تقریب میں قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی صحت یابی کےلئے دعا کرائی گئی۔دوسری جانب حکومت کی طرف سے منصوبے کا سرکاری افتتاح آج(منگل کو) کیا جائے گا۔پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کی افتتاحی تقریب کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو شرکت کی دعوت دیدی۔وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب خان کھچی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ شہباز شریف کا تھا اس لیے انہیں افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔ پی ٹی آئی حکومت نے روایات کے برعکس منصوبہ مکمل کیا، اب ٹرین چلے گی۔

تازہ ترین