آپ آف لائن ہیں
پیر10؍صفر المظفّر 1442ھ 28؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں بین الاقوامی ریڈیالوجی کانفرنس کا انعقاد

لاہور (جنرل رپورٹر)انٹرنیشنل ریڈیالوجی ورکشاپ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی /کیمکانہ /کیمکا یوکے سالانہ کانفرنس کے موقع پر ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کےای ایم یو /میو ہسپتال کے زیراہتمام ہوئی.پروفیسر خالد مسعود گوندل وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ڈاکٹر اویس احمد ، جنرل اور نیورو انٹرویوینشنل ریڈیولاجسٹ نے جنرل اور نیورو ویسکولر انٹرنیشنل پروسیجرز کے بارے میں آگاہی دی، لیکچرز کے بعد ڈاکٹر فیصل ندیم ، ڈاکٹر رضوان اصغر اور ڈاکٹر علی منصور نے مریضوں پر انٹرنیشنل ریڈیالوجیکل طریقہ علاج کی ٹریننگ دی.ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی / میو ہسپتال دماغ کی نس پھٹنے اور دماغ کے فالج سے بچاؤ کیلئے علاج کی سہولت بذریعہ انٹرنیشنل ریڈیالوجی شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور جلد ہی یہ سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

لاہور سے مزید