• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر‘مغوی بازیاب‘3ملزم گرفتار‘اسلحہ و موٹرسائیکلیں برآمد

کوئٹہ(این این آئی) گوادر کے علاقے نگور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرالیااورتین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک پستول ،8موٹر سائیکلوں سمیت چوری شدہ سامان برآمد کرلیا۔ایس ایچ او گوادر اسلم بنگلزئی کے مطابق پولیس نے نواحی علاقے نگور میں کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کی نشاندہی پر ایک مغوری کو بازیاب کرلیاجسے گزشتہ روز موٹرسائیکل چھیننے کے دوران اغواء کیا گیاتھا جبکہ ملزمان کے قبضے سے ایک پستول،8موٹر سائیکلیںاور5 موبائل فونز برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان چوری اور ڈکیتی سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین