• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ نسل کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم :نیب

ملتان (سٹاف رپورٹر)نیب ملتان نے 15 روزہ انسداد بد عنوانی کیلئے آگاہی و تدارک مہم کے سلسلے میں عالمی انسداد بد عنوانی کے دن کے موقع پر ملتان آرٹس کونسل میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب میں پولیس، انتظامیہ ، محکمہ مال، مالیاتی اداروں (بینکوں) اور تعلیمی اداروں کے اعلٰی عہدیداران کے علاوہ طلبأ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس تقریب میں پچھلے دو ہفتوں سے جاری شدہ مقابلہ جات جیتنے والے طلبأ و طالبات کو نقد انعامات ، اسناد اور یادگاری شیلڈز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چئرمین نیب حسین اصغر نے طلبأ و طالبات کے پر جوش عزم کو خوب سراہا اور خوشی کا اظہار کیا کہ ہماری آنے والی نسل کرپشن جیسے ناسور سے نہ صرف واقف ہو چکی ہے بلکہ اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال نیب نے جو کارکردگی دکھائی ہے وہ قابل تحسین ہے جس کا منہ بولتا ثبوت کرپشن کے بین الاقوامی انڈیکس میں 175 سے 116 مثبت درجہ پر آ جانا ہ۔ جناب حسین اصغر صاحب نے کہا کہ قوم کی امیدیں نیب سے مزید بڑھ چکی ہیں جس کا ہمیں احساس ہے اور ہم دن رات پوری قوت کیساتھ کرپٹ عناصر کیخلاف بر سرپیکار ہیں ۔
تازہ ترین