• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں افراد باہم معذوری کے عالمی دن کی تقریب

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر میڈ یکل یونیورسٹی انسٹی ٹیو ٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلٹیشن (کے ایم یو آئی پی ایم آر) پشاور کے زیر اہتمام معذور افراد کا بین الاقوامی دن منا یا گیا، دن کی منا سبت سے تقر یب میں مختلف اداروں کے طلباء و طالبات اور معذور افراد نے خا کے، ٹیبلو، ملی ترانے اور تقاریر پیش کیں۔ تقر یب میں مختلف اداروں نے اسٹالز لگا رکھے تھے جبکہ نما ئش اور ما ڈلز کے مقا بلوں کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔ تقر یب کے مہما ن خصو صی کے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشدجا وید تھے، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سیلم گنڈاپور، ڈائر یکٹر آئی پی ایم آر پروفیسر ڈاکٹر حیدر دارین، انتظا می کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر مجیب الرحمن بھی موجود تھے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید نے کہا کہ زندگی پر معذور افراد کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا عام افراد کا ہے، معذور افراد کو معا شر ے میں نما یا ں مقا م دلانا سب کی مشتر کہ ذمہ داری ہے۔، کسی فرد میں کسی جسما نی معذوری کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ فر د معا شر ے کا کار آمد فر د نہیں بن سکتا بلکہ معا شر ے میں ایسے بے شما ر لو گ مو جو د ہیں جو جسما نی طور پر معذور ہو نے کے باوجود زندگی کے مختلف شعبوں میں کا رہا ئے نما یاں انجا م دے رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کے ایم یو اور ملحقہ ذیلی اداروں میں خصو صی افراد کی ضر وریا ت کو مدنظر رکھتے ہو ئے کھیل کو د، ریمپ، لفٹ اور واش رومز میں درکار سہو لیا ت ترجیحی بنیا دوں پر فراہم کی جا ئیں گی۔ ڈاکٹر ارشد جا وید نے سٹا لز او رنما ئش کا دورہ کیا اور پو زیشن ہو لڈرز طلباء وطالبات کو تو صیفی اسنا د اور مہما نو ں کو شیلڈز پیش کیں۔

تازہ ترین