• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کا مرتضیٰ وہاب کے الزام پر جواب

گورنر سندھ کا مرتضی وہاب کے الزام پر جواب


گورنر سندھ ڈاکٹر عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب کے الزام کا جواب دیدیا۔

جامشورو میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ ان کے پاس کسی ایس ایس پی کو لگانے یا ہٹانے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کو اگر کسی ایس ایس پی کی ضرورت ہے تو وہ وفاق سے بات کرے۔

مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں وفاقی حکومت پر صوبائی حکومت کے معاملات میں مداخلت کا الزام لگایا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایک سیاسی رہنما کے کہنے پر ایک پولیس افسر کو اسلام آباد بلایا گیا۔

مشیر برائے قانون سندھ نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئین پڑھ لیں آپ کو وزیراعلیٰ کی بات سننا ہے نہ کہ کسی وفاقی وزیر کی۔

تازہ ترین