• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزاحیہ اداکار ایاز خان کے بیٹے کی شادی میں نامور فنکاروں کی شرکت

مزاحیہ اداکار ایاز خان کے بیٹے کی شادی میں نامور فنکاروں کی شرکت
معروف مزاحیہ اداکار ایاز خان کے بیٹے حافظ احمد ارسلان خان کی دعوتِ ولیمہ کے موقع پر گروپ فوٹو

گزشتہ شب معروف مزاحیہ اداکار ایاز خان کے چھوٹے بیٹے حافظ احمد ارسلان خان کی شادی کے سلسلے میں دعوتِ ولیمہ کا اہتمام راشد منہاس روڈ پر واقع بینکویٹ میں کیا گیا، جس میں ایاز خان کی والدہ سمیت انکے تمام بھائی انکے بچوں اور خاندان کے بیشتر افراد اور دوست احباب نے شرکت کی۔

کراچی ویسٹ پولیس کے ڈی آئی جی ڈاکٹر امین یوسفزئی اور پولیس اور سرکاری اداروں کے افسران، ایس بی سی اے  سے وابستہ کئی موجودہ اور سابق عہدیداران، آنکھوں کے کئی ڈاکٹرز اور چشموں کے کاروبار سے وابستہ کئی شخصیات نے شرکت کی۔

مزاحیہ اداکار ایاز خان کے بیٹے کی شادی میں نامور فنکاروں کی شرکت
ایاز خان تقریب میں شریک شخصیات کے ہمراہ 

آرٹس کونسل کے محمود احمد خان اور سعادت حسین جعفری بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

شو بز کی شخصیات میں اداکار محمد قوی خان، بہروز سبزواری اور شہزاد رضا، حنا دلپذیر، شفاعت علی، پکاو کے نادر علی، گلوکار ایم افراہیم، رحیم شاہ اور سلیم جاوید شامل ہیں۔

کھانا شروع ہونے سے قبل مولانا طارق جمیل کا آڈیو پیغام حاضرین کو سنایا گیا جو انہوں نے اس موقع پر ایاز خان کے لئے بھیجا تھا۔

انہوں نے نکاح کی مناسبت سے مختصر بیان دیا اور ایاز خان اور احمد ارسلان خان کو مبارکباد دی اور کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے دعا کی۔

تازہ ترین