• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایف ائی اے سائبر کرائم کے جعلی دفتر کا انکشاف

کراچی: ایف ائی اے سائبر کرائم کے جعلی دفتر کا انکشاف


کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ایف آئی اے سائبر کرائم کے جعلی دفتر کا انکشاف ہوا ہے، جعلی دفتر ٹارچر سیل کے طور پر استعمال ہورہا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے سولجر بازار میں جعلی ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر پر چھاپا مارا، چھاپے کے دوران دفتر کی سی سی ٹی وی ریکارڈ سے تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آگئی ہے، جس سے کئی شہریوں کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا۔

ویڈیوز میں نظر آنے والے افراد کو شناخت کر لیا گیا ہے، جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین