• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں ایک روز میں 44 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مذید 44افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوگئے ۔ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کےجاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں 44جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 7افراد متاثر ہوئے جس کے بعد رواں سال صوبے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16ہزار 171ہوگئی ہے جس میں 15ہزار 21کیسز کراچی سے ہیں ۔ واضح رہے کہ رواں سال کراچی میں ڈینگی وائرس سے47ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں ۔

تازہ ترین