• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراکش میں پاکستانی چاول اور مصالحوں کے فروغ کیلئے بریانی فیسٹیول

رباط( پ ر) مراکش کے اعزازی قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ اور چیئرمین پاک مراکش جوائنٹ بزنس کونسل نے مراکش میں سفارتخانہ پاکستان کے تعاون سے پاکستانی چاول اور مصالحوں کے فروغ کے لئے دارالحکومت رباط میں ایک بریانی فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ فیسٹیول کی میزبانی مراکش میں پاکستانی سفیر حامد اصغر خان اور ان کی اہلیہ نے کی جس میں مراکش سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین اوررباط کے میئر سواط زیدی ، مراکش فیڈریشن کے صدر ، امریکا اور مختلف ممالک کے سفیروں ، معروف تاجروں ، درآمد کنندگان اور میڈیا کے نمائندوں سمیت300 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ مہمانوں کو پاکستان کےمعروف شیف گلزار کی تیار کردہ مختلف اقسام کی بریانی پیش کی گئی۔ اشتیاق بیگ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ایف پی سی سی آئی کے 25 سرکردہ کاروباری افراد کے وفد کے ہمراہ مراکش کے دورے پر ہیں۔وفد کی سربراہی ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدرڈاکٹر مرزا اختیاریار بیگ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین