• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا سُوچی کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھ رہی ہے، لیڈی مبارک

لندن (زاہد انور مرزا) ایم ای پی بیرونس مبارک نے کہا ہے کہ دنیا آنگ سان سُوچی کو عدالت میں حاضر دیکھ رہی ہے، میانمار کے خلاف نسل کشی کے مقدمے کا ٹرائیل شروع ہو گیا ہے اور دنیا کی آنکھیں ہیگ پر لگی ہیں، انصاف اور انسانی حقوق کے علمبردار کئی مہینوں سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے اور جرائم کے تمام پوشیدہ پہلوئوں کو عیاں ہوتا دیکھیں گے، سکاٹ لینڈ سے کنزرویٹو ایم ای پی اور پارلیمنٹ کی سائوتھ ایشیا ڈیلی گیشن لیڈی مبارک نے یہ باتیں اس وقت کیں جب میانمار کی موجودہ لیڈر یو این انٹرنیشنل کورٹ فار جسٹس میں اپنے ملک کے دفاع کیلئے ہیگ پہنچی ہیں، امن پر نوبل انعام یافتہ سو چی، روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار کے مظالم کے الزامات سنیں گی، بودھ اکثریت والے ملک میں 2017 میں جب آرمی نے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف کریک ڈائون کیا تو ہزاروں افراد قتل ہو گئے تھے اور 7 لاکھ سے زیادہ افراد پڑوسی ملک بنگلہ دیش بھاگ گئے تھے، لیڈی مبارک نے خود بنگلہ دیش میں جا کر روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں کا دورہ بھی کیا تھا، انہوں نے کہا کہ ابتدائی سماعت میں یہ تعین کیا جائے گا کہ کیا روہنگیا مسلمانوں کو مزید مظالم سے بچانے کیلئے عارضی ایمرجنسی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں، یہ ایک اہم قدم ہوگا جس کا ہم کافی عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یو این میانمار سے نکالے گئے ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کی محفوظ وطن واپسی اور ان کی بحالی کے اقدامات بھی کرے گی۔
تازہ ترین