• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزمِ اہلِ سخن پیرس کے زیِر اہتمام "ایک شام ادب کے نام" سے مشاعرہ

پیرس(پ ر) بزمِ اہلِ سخن پیرس کے زیِر اہتمام "ایک شام ادب کے نام" سے مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں پیرس کی تمام ادبی تنظیموں بزمِ صدائے وطن" پنجابی ادبی سنگت " اور بزمِ اہلِ سخن نے حصہ لیا پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد مشاعرے کا باقاعدہ آغاز ہوا شعراء میں سعد شاہ، حمزہ شاہ، کبیر ساغر، نبیلہ آرزو، آصف جاوید عاصی، ممتاز احمد ممتاز، عاکف غنی، راجہ ظفر زعفران، عظمت نصیب، نے کلام سنایا، حاضرین نے تمام شعراء کو دل کھول کر داد دی اور تمام ادبی تنظیموں نے مل کر کام کرنے اور اردو ادب کی ترویج کے لئے ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور یہاں بچوں کو اردو زبان سکھانے کے عزم کا اظہار کیا ،نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری بزم اہل سخن پیرس ایاز محمود ایاز نے ادا کیے اور سرپرست اعلیٰ بزمِ اہل سخن شیخ نعمت اللہ نے آخر میں سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین