• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفافیت کو یقینی بنائے بغیر صوبے سے کرپشن کاخاتمہ نہیں ہوگا،اخترلانگو

کوئٹہ(آن لائن) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ جب تک صوبے میں شفافیت کے عمل کو یقینی نہیں بنا یاجاتا اس وقت تک صوبے سے کرپشن کاخاتمہ نہیں ہوگا تمام محکمے خوداحساس پیدا کریں تو عوام بھی تکلیف کا شکار نہیں ہونگے اور کرپشن بھی نہیں ہوگی۔ گوادر میں سرکار نے جو زمین عوام سے لی ہے ان کی ادائیگی فوری طور پر ادا کی جائے ورنہ ہم سخت ایکشن لیں گے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کرپشن کے معاملے پر کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کریگی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے بورڈ آف ریونیو اور ڈی سیز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کیا اس موقع پر ار کان صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ،سید فضل آغا تمام ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی کمشنرز اکاؤنٹنٹ جنرل ،اسپیشل سیکرٹری سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اختر حسین لانگو نے کہا کہ اگر ہم مخلص ہوکر کام کریں تو آئندہ چند سالوں میں ہم بلوچستان کوترقیاتی بنا دینگے۔ کرپشن نے صوبے کے مفادات کوبہت نقصان پہنچا یاہے ہم صوبے کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں۔ کسی کو کرپشن کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔تمام آفیسران خود صوبے کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردارادا کریں ۔ احتساب کے عمل کو اب شفاف بنا ناہوگا ۔ماضی میں جو کچھ ہوا ہے اس پر ہم کوئی بات نہیں کرینگے لیکن ہر کسی کو بھی من مانی کرنے کی اجازت نہیں دینگے کیونکہ بہت ہو چکا اب ہمیں آنے والی نسلوں کاخیال کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ وقت اور حالات کا تقاضاہے کہ ہم سب ملکر عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کریں گوادر میں زمینوں کے حوالے سے جو کچھ ہوا ہے اس حوالے سے ہم خاموش نہیں رہیں گے اور سرکار نے گوادر میں عوام سے جوزمینیں لی ہیں ان کی ادائیگی فوری طور پر کی جائے کیونکہ عوام ہم سے رابطہ کرتے ہیں اور ہم ہی ان کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردارادا کرینگے انہوں نے کہا کہ بورڈآف ریونیو کے آڈٹ پیراز پر مکمل بحث ہوئی 2015-16میں جو کچھ ہوا ہے اب یہ نہیں ہونے دینگے ۔
تازہ ترین