• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:توہین عدالت کی درخواست پر سی پی او کو نوٹس جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے سی پی اوملتان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر 19دسمبر کے لئے نوٹس جاری کردیا ہے ، سابق لیڈی ایس ایچ او ویمن پولیس سٹیشن انعم افتخار نے اپنی برطرفی کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسے پنجاب سروس ٹربیونل نے ملازمت پر بحال کردیاہے مگر سی پی او نے ڈیوٹی پر لینے سے انکار کردیا جس پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا اور فاضل عدالت نے اسے ایک ماہ کے اندر جوائننگ دینے کی ہدایت کی ، مگر عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، دریں اثنا ہائیکورٹ نے سابق ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر ملک خیر محمدبدھ کی رٹ درخواست کو نمٹاتے ہوئے بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ ان کی درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کیا جائے، پٹیشنرنے موقف اختیار کیا تھاکہ بستی بدھ کا مظفر گڑھ سے فاصلہ صرف12 کلومیٹر ہےاور کوٹ ادو سے 45کلومیٹر ہے لیکن اس بستی کو کوٹ ادو اور تحصیل کے ساتھ منسلک کیا ہواہے جس کی وجہ سے اس علاقے کے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے ، اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کو خط لکھا اور ڈپٹی کمشنرنے کمشنرڈیرہ غازی خان کو اپنی سفارشات کےساتھ بھجوایا اور یہ معاملہ سینئر بورڈ آف ریونیو کے پاس لٹکا ہوا ہے وہ تمام مثبت رپورٹوں کے باوجود اس کیس کا فیصلہ نہیں کررہے ۔
تازہ ترین