• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وام دو وقت کی ورٹی سے محروم اور حکمران عیاشی کر رہے ہیں ‘حیدر علی

پشاور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے بانی رہنما اور سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید حیدر علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ تبدیلی لانے اور نیا پاکستان بنانے کی بجائے ملک کو تباہی سے دو چار کر دیا گیا ہے آٹے چینی گھی دالوں و اشیا خوردنی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ سے غریبوں کے لئے سبزیوں کا استعمال بھی ناممکن ہو گیا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی غربت و بے روزگاری سے غریبوں کے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہو گئی ہے عوام دو وقت کی ورٹی سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ حکمران عیاشی کر رہے ہیں انہوں نے گلشن سادات اکبر پورہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی اب نظریانی جماعت نہیں رہی پی ٹی آئی کو سیاسی بھگوڑوں لٹیروں اور مفاد پرستوں نے ہائی جیک کر لیا ہے پی ٹی آئی کے لئے جدوجہد کرنے والے مخلص کارکنوں کو کھڈے لائن لگا کر پی ٹی آئی کو سیڑھیوں اور کرپٹ مافیا کا ٹولہ بنا دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین