• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 پیپلزپارٹی کےرہنما منظور وسان کی میڈیا سے گفتگو


پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے نئے سال میں تبدیلی کے سورج کا خواب دیکھ لیا، پیش گوئی کی ہے کہ 2020ء خطرناک سال ہے، بہت سے لوگ تبدیل اور بہت سے نئے لوگ آئیں گے، نواز شریف کی واپسی جلدممکن نہیں مگروہ واپس ضرور آئیں گے۔

آمدن سے زائداثاثوں کی نیب انکوئری میں پیپلزپارٹی کےرہنما منظور وسان سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئےجس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2020 ء خطرناک سال ہے، ٹوئنٹی ٹوئنٹی ویسے بھی خطرناک ہوتا ہے، سال 2020ء میں بہت سی تبدیلیاں سامنے آئیں گی، بہت سے لوگ تبدیل اور بہت سے نئے لوگ آئیں گے۔

نواز شریف کے حوالے سے منظوروسان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی واپسی جلدممکن نہیں مگر وہ واپس ضرور آئیں گے، وہ 2020ء میں وطن واپس آئیں گے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کا کیس سندھ کا ہے، وہ جلدی باہر جانے کیلئے تیار نہیں، سندھ میں کیس کا منتقل ہونا بہت ضروری ہے۔

منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائداثاثوں کے کیس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ منظور وسان کے خلاف تحقیقات مکمل کرلیں اور ریفرنس منظوری کیلئے نیب ہیڈکوارٹرز بھیج دیا گیا ہے۔

اس موقع پر عدالت نے پیش رفت رپورٹ 12 فروری کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12ملتوی کردی۔

تازہ ترین