• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’جومانجی دی نیکسٹ لیول‘ کا لاس اینجلس میں پریمیئر

فلم ’جومانجی دی نیکسٹ لیول‘ کا لاس اینجلس میں پریمیئر


ہالی ووڈ کی ایڈونچر فلم جمانجی دی نیکسٹ لیول کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمئیر ہوا جس میں دی راک ڈیوائن جانسن سمیت اسٹار کاسٹ نے شرکت کی اور خوب جلوے بکھیرے۔

جیک کسدان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی وڈیو گیم میں قید دلچسپ کرداروں کے گرد گھومتی ہے جس میں ڈیوائن جانسن کے علاوہ نک جونس، جیک بلیک، کیون ہارٹ، کیرن گیلن بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم جومانجی 2 بچوں کے گرد گھومتی ہے، جو جومانجی نامی ایک گیم کی وجہ سے اس کی دنیا کا حصہ بن جاتے ہیں اور بڑی مشکل سے اس گیم کو ختم کرنے کے بعد اپنی دنیا میں واپس پہنچتےہیں۔تاہم 2017 میں فلم کے سیکوئل میں کہانی تبدیل کی گئی ہے۔

سیکوئل میں 4 نوجوانوں کو ’جومانجی‘ گیم کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، یہ نوجوان گیم کھیلتے وقت اپنے پسند کے کرداروں کا انتخاب کرتے ہیں تاہم کھیل کا آغاز ہوتے ہی یہ چاروں خود اس ویڈیو گیم کی دنیا جو کہ ایک جنگل ہے میں داخل ہوجاتے اور اپنے پسند کیے کردار کا روپ دھار لیتے ہیں۔

ایڈونچر سے بھرپور فلم 13دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین