• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں اہم مقامات پر رینجرز تعینات کردی گئی

ڈی جی رینجرز پنجاب نے کہا ہے کہ لاہور شہر کے اہم مقامات پر رینجرز تعینات کر دی گئی ہے، 10 پلاٹون اور دو کمپنیز ریزرو کے طور پر رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک پلاٹون گورنر ہاؤس، ایک پلاٹون جی او آر کے دونوں اطراف ہو گی، ایک پلاٹون پنجاب اسمبلی، ایک جی پی او چوک مال روڈ، ایک پلاٹون سول سیکرٹریٹ جبکہ ایک ایوان عدل میں موجود ہوگی۔

اسکے علاوہ ایک پلاٹون سپریم کورٹ رجسٹری لاہور، ایک لاہور ہائیکورٹ پر  ایک آئی جی آفس اور ایک پلاٹون پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر تعینات ہو گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ دو کمپنیز ریزرو کے طور پر موجود رہیں گی۔

رینجرزکی تعیناتی سیکشن 4 ( 2 ) اور سیکشن 5 انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 7 بی اور سیکشن 10 آف پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 کے تحت کی گئی ہے۔

تازہ ترین