• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی لڑکیوں کا جمناسٹک صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ

چینی لڑکیوں کا جمناسٹک صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ


یوں تو آپ نے جمناسٹک کے کئی ماہر کھلاڑیوں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والی ان چینی لڑکیوں کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جو جمناسٹک صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہیں۔

جی ہاں، چین سے تعلق رکھنے والی پانچ لڑکیوں کے گروپ نے توازن برقرار رکھتے ہوئے جسمانی لچک کا ایسا مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے بھی تعریف کیے بنا رہ نہ سکے جبکہ چینی لڑکیوں کی ’ہیومن ٹاور‘ بنانے کی مہارت نے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا۔

چینی لڑکیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہورہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور ان کی مہارت کی داد دے رہے ہیں۔

تازہ ترین